
اجزاءمٹن قیمہ پانچ سو گرامبھُنے ہوئے چنے دو کھانے کے چمچانڈا ایک عددلال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچادک لہسن پیسٹ ڈھائی کھانے کے چمچزیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچدھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچقصوری میتھی ایک کھانے کا چمچپیاز ڈیڑھ عددسبز مرچ چار عددسبز دھنیا پانچ گرامپودینہ پانچ گرامگارڈ چاول سات سو گرامکھانے کا تیل آدھا کپثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کاچمچٹماٹر دو کھانے کے چمچدہی آدھا کپنمک حسبِ ذائقہگرم پانی دو کپبراؤن پیاز دو کھانے کے چمچترکیب۔ایک باؤل میں مٹن قیمہ لیں اور اس میں نمک،پسے ہوئے چنے ،انڈ ا،لال مرچ پاؤڈر ،ادرک لہسن پیسٹ(ڈیڑھ کھانے کے چمچ) ،زیرہ پاؤڈر(آدھا کھانے کا چمچ ) ،دھنیا پاؤڈر(آدھا کھانے کا چمچ) ،قصوری میتھی ،پیاز ،سبز مرچ ،سبز دھنیا ،پودینہ ڈال کر مکس کر لیں ۔۔اب تیار شدہ قیمے کے چھوٹے چھوٹے بالز بنا لیں ۔۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کی ہوئی بالز ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکا لیں ۔۔اب گارڈ چاول کو بیس منٹ کے لیے پانی میں بھگو کر رکھ دیں ۔۔اب ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں پیاز ،ثابت زیرہ ،ثابت گرم مصالحہ ،ادرک لہسن پیسٹ(ایک کھانے کاچمچ) ،سبز مرچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکا لیں ۔۔اب اس میں ٹماٹر ،دہی ، نمک،لال مرچ پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر(آدھا کھانے کا چمچ )،دھنیا پاؤڈر (آدھا کھانے کا چمچ )ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک بھونائی کرلیں ۔۔اب اس میں پکائے ہوئے قیمے کے بالز ڈال کر مزید دو سے تین منٹ تک بھونائی کر کے اس میں گرم پانی ڈال دیں ۔۔اب اس میں بھگوئے ہوئے گارڈ چاول ڈال کر جب تھوڑا پانی رہ جائے تو بارہ سے پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر دم دیں اور براؤن پیازاور سبز دھنیا کو بطور گارنش استعمال کر لیں ۔۔آپکا مزیدار مٹن موتی پُلاؤ تیار ہے ۔پکانے کا وقت: پینتالیس منٹ
No comments:
Post a Comment